
گلاس بینکس میں آپ کون سا شیشہ ری سائیکل کر سکتے ہیں؟
برائے مہربانی ہاں
- کسی بھی رنگ کی بوتلیں، مثلاً وائن، بیئر، اسپرٹس کی بوتلیں
- جار، مثلاً چٹنیوں، جام، بےبی فوڈ کے جار
- کھانے پینے کی اشیاء کی بوتلوں کے علاوہ بوتلیں، مثلاً پرفیوم، آفٹرشیو، فیس کریمز کی بوتلیں
برائے مہربانی نہیں
- شیشے کا کُک ویئر، مثلاً پائریکس، مائیکروویو کی پلیٹیں
- کُچھ پینے کے لئے استعمال ہونے والے گلاس
- سرامکس، مثلاً کراکری، مٹی کے بنے برتن
- چینی مٹی کے بنے گُلدان
- نیل وارنش کی بوتلیں
- آئینے
- روشنی کےبلب اور ٹیوبی
شیشےکی بوتلوں اور جارز کو کیسے ری سائیکل کیا جائے
آپ ری سائیکلنگ پوائنٹ پر دستیاب تمام کنٹینرز میں شیشے کی بوتلیں اور کسی بھی رنگ کے جار یعنی مرتبان رکھ سکتے ہیں۔شیشے کے تمام بینکوں (ذخیروں) کو اب مختلف رنگ کے شیشے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ملے جُلے شیشے کو ایک جگہ ذخیرہ کرنا ری سائیکلنگ کو آسان اور تیز تر بناتا ہے۔شیشے کی خالی بوتلوں اور جار کی بہتر تقسیم بھی بینکوں کی گنجائش کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہے اور اس وجہ سے ٹرانسپورٹ کی لاگت اور کاربن فوٹ پرنٹ (ماحول کی آلودگی) کو کم کیا جا سکتا ہے۔یقین رکھیں – آپ کے شیشے کو مشینی نظام سے لیزر کے ذریعے انفرادی رنگوں کے مطابق علادہ علادہ کیا جائے گا اور نئی بوتلیں بنانے کے لیے درکار اعلی معیار کے شیشے کے مواد میں تبدیل کر دیا جائے گا۔
- خالی کریں اور پانی میں کھنگالیں – برائے مہربانی شیشے کی تمام بوتلوں اور جارز کو خالی کریں تا کہ اُن میں کوئی خوراک یا مائع رہ نہ جائے۔ پانی میں ہلکا سا کھنگالنا کافی ہوگا۔
- ڈھکنوں کو دوبارہ اوپر لگا دیں – یہ علیحدہ علیحدہ کئے جانے کے عمل کے دوران اُن کے گُم ہو جانےکے امکان کو کم کرتا ہے۔ ری سائیکل کئے جانے سے پیشتر بوتلوں سے کارک نکال دئیے جانے چاہیں اور وہ گھر کے گھاس پھوس کی بنائی ہوئی کمپوسٹ میں ڈالے جا سکتے ہیں
- لیبل اُتارنے کی ضرورت نہیں ہے
